زرمبادلہ ذخائر میں 9.42 کروڑ ڈالر کی کمی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آن لائن ٹریڈنگ کرنیوالوں کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں نئی آن لائن فاریکس مارکیٹ متعارف کرا دی جسے فاریکس میچنگ کا نام دیا گیا ہے، 29 جنوری سے انٹر بینک کی نئی ڈیجیٹل فاریکس مارکیٹ کا آغاز ہو گا۔
مرکزی بینک کی جانب سے نئے سال کے پہلے سرکلر میں ملک میں نئے ڈیجیٹل سینٹرلائزڈ فارن ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارم قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق اور اس میں کرنسی کے خریدار اور فروخت کنندہ کی شناخت سودا ہونے سے پہلے ظاہر نہیں ہو گی، اور اس نئے ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے انٹر بینک میں شفافیت اور استحکام آئے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے آن لائن فاریکس میچنگ پلیٹ فارم کی تفصیلات بینکوں کوجاری کردی گئی ہیں اور فیصلہ ڈیجیٹل فائنانشل ایکوسسٹم وژن کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
