بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافہ؛ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: بجلی صارفین پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، نگران وفاقی حکومت نے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی فی یونٹ 7 روپے 13 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، تاہم نیپرا اتھارٹی درخواست پر 23 فروری کو سماعت کرے گی۔
واضح رہے کہ جنوری میں سب سے مہنگی بجلی 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ڈیزل سے پیدا کی گئی جبکہ ڈیزل سے 10 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔
فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ جنوری میں فرنس آئل سے 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
