Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام پر دستخط کا امکان

Now Reading:

آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام پر دستخط کا امکان
آئی ایم ایف

آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام پر دستخط کا امکان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت قرض کے حصول کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ قرض پروگرام کے بعد آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام پر دستخط کا امکان ہے، آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کیلئے آئی ایم ایف وزارت خزانہ کو تجاویز دے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے نیا تین سالہ قرض پروگرام ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی حاصل کیا جائے گا، نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات دوسرے اقتصادی جائزہ کے ساتھ ہی ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب ڈالر تک کا نئے قرض پروگرام پر دستخط کا امکان ہے، تاہم نئے قرض پروگرام سے قبل آئی ایم ایف کو تمام شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نئے قرض پروگرام کے تحت بجلی، گیس مہنگی اور سبسڈیز پر مزید کٹوتی کی جائے گی جبکہ نیا قرض پروگرام موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجنٹ معاہدہ سے زیادہ مشکل شرائط پر مبنی ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
ایف بی آر کا بڑا اقدام؛ ٹیکس چوری کرنے والے جیولرز کا ڈیٹا جمع، نوٹسز جاری
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر