
نئی حکومت کے آنے سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی حکومت آنے سے قبل ڈیزل سات روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔
مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 7 پیسے اضافہ متوقع ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خام تیل کی گزشتہ 15 ایام میں قیمت 77 ڈالر سے 82 ڈالر 7 سینٹ تک رہی۔
یار رہے کہ 31 جنوری 2024 کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News