گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نئی گاڑیوں کی خریداری پر 25 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد کردیا جس کے بعد گاڑیوں کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آٹو انڈسٹری سے منسلک ماہرین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 40 لاکھ روپے سے اوپر لیکن 1400 سی سی سے کم انجن کپیسٹی والی تمام کاروں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے سے ریونیو بڑھنے کے بجائے مزید کم ہوجائے گا کیونکہ جب خریداری ہی رک جائے گی تو ٹیکس کیسے ملے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماضی میں ملکی سطح پر ڈھائی لاکھ کاریں تیار کی جاتی تھی جو اب کم ہوکر ڈیڑھ لاکھ رہ گئی ہے جبکہ بہت ساری فیکٹریاں بھی بند ہوگئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
