Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی ٹیکس محتسب نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

Now Reading:

وفاقی ٹیکس محتسب نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

وفاقی ٹیکس محتسب نے ٹیکس گزاروں کی یاس کو آس میں بدلنے کےعزم کا اظہار کرتے ہوئےسالانہ رپورٹ پبلک کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدنیتی پرمبنی ٹیکس نوٹس بھجوانے پرپندرہ افسران کےخلاف کاروائی کی گئی۔

وفاقی ٹیکس محتسب کی مشاورتی کمیٹی کےممبر ڈاکٹر فیاض رانجھا نے دیگر عہدیداران کےہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے سالانہ رپورٹ پبلک کرتے ہوئے بتایاکہ وفاقی ٹیکس محتسب نے ٹیکس گزار کو مہمان کادرجہ دینے کےلئے سفارشات دی ہیں جس پر عمل درآمد شروع کردیاگیا، بدنیتی پرمبنی ٹیکس نوٹس بھجوانے پرپندرہ افسران کےخلاف کاروائی کی گئی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب کےمشیر خالد جاوید اور عالیہ رحمن نےبتایاکہ وفاقی ٹیکس محتسب کےآسان، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے احکامات سے آٹھ ہزار ایک سو درخواست گزاروں کو ریلیف ملا، کسٹم اور انکم ٹیکس کےاربوں روپے کےاضافی ٹیکسز کو واپس کرایاگیا۔

Advertisement

پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کاکہناتھاکہ سٹیل سیکٹر میں بڑے پیمانے پر ٹیکس بے ضابطگیوں پرازخود نوٹس لئے،زمین جائیداد پر لگائے گئے غیرضروری ٹیکسز پرنوٹس لےکرنئے ریٹس لاگو کرائے جارہے ہیں،فلاحی اداروں کےلئےپچاس فیصد مریضوں کامفت علاج کرنا قانونی تقاضا ہے،پچاس فیصد مفت علاج نہ کرنے والے اداروں کوقانونی ضابطے میں لانے کےلئےاقدامات کئے گئے،بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کاجائزہ لے کر سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر