
اسلام آباد: سندھ اور بلوچستان کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے بھی گیس مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے بھی اوگرا کو گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے، تاہم سوئی نادرن کی جانب سے گیس کی قیمت میں147 فیصد تک مزید اضافے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
سوئی نادرن نے گیس کی قیمت میں 2646.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے اور نئی اوسط قیمت 4446.89 روپے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق سوئی نادرن نے 189 ارب 18 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔
مزید پڑھیں: صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری
اوگرا سوئی نادرن کی درخواست پر 25 مارچ کو لاہور میں سماعت کرے گا جبکہ اس درخواست پر 27 مارچ کو پشاور میں بھی سماعت کی جائے گی۔
اس سے قبل سوئی سدرن گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کر چکی ہے، تاہم سوئی سدرن نے 324 روپے 3 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ مانگا ہے جبکہ سوئی سدرن کی درخواست پر اوگرا 20 مارچ کو کراچی میں سماعت کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News