Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی بینک کی پاکستان کے 2 منصوبوں کیلئے 149.7 ملین ڈالر کی منظوری

Now Reading:

عالمی بینک کی پاکستان کے 2 منصوبوں کیلئے 149.7 ملین ڈالر کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت پر ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد: عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے دو منصوبوں ”ڈیجیٹل اکانومی“ اور ”سیلاب سے بچاؤ“ کے لیے  149.7 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پروجیکٹ کے لیے 78 ملین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں جن سے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

اس پروجیکٹ کے ذریعے سے سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن کی بدولت اقتصادی کارکردگی میں بہتری، ہم آہنگی اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل اکانومی کو سپورٹ کرنا معاشی اور سماجی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اس کے ساتھ ہی، سندھ بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 71.7 ملین ڈالر مختص کیے جن سے سیلاب سے بچاؤ یقینی بنایا جائے گا۔

اس منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگا اور شدید سیلاب اور خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔

Advertisement

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی حل تلاش کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی آفات کے خلاف خود کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر