
آئندہ مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج جاری رکھنے کا امکان
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج جاری رکھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ریلیف پیکج کے لیے بجٹ میں فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز سے نئے مال سال کے لیے تجاویز مانگ لی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پیکج کے لیے تجاویز کو نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجودہ وزیر اعظم ریلیف پیکج 30 جون کو ختم ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ موجودہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جاری ہے، چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے سبسڈی ہے جبکہ وزیراعظم پیکج کے تحت ماہانہ تقریباً 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی قیمت 109 روپے فی کلو مقرر ہے اور آٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بی آئی ایس پی صارفین کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر ہے جبکہ دالوں اور چاول پر فی کلو 25 روپے سبسڈی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News