
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟ بڑی خوشخبری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 7.50 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.25 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرول پر درآمدی پریمیم گزشتہ پندرہ دن میں تقریباً 7 فیصد کم ہو کر 9.70 ڈالر فی بیرل سے 10.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News