
گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو؛ بجلی کی طلب میں بھی اضافہ
ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر شروع ہوتے ہی شہری اور دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا اور لوڈشیڈنگ کا “جن” بے قابو ہوگیا۔
ایک جانب بجلی طلب میں کمی کے شکوے تو دوسری طرف بجلی کا شاٹ فال، حکومت کے بجلی کی لوڈشیڈنگ زیرو کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملک میں بجلی کی طلب 22 ہزار 2 سو میگاواٹ تک پہنچ گئی جبکہ بجلی کی پیداوار 17 ہزار 150 میگاواٹ تک ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق طلب اور رسد میں فرق کے باعث 5 ہزار 50 میگاواٹ تک شاٹ فال ہے، شاٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بجلی طلب بڑھتے ہی ملک کے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک ہے جبکہ نقصانات والے فیڈرز پر بجلی بندش کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News