 
                                                      پیاز کی قیمت میں نمایاں کمی
پیاز کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت سے برآمد کھلنے کے باعث ملک بھر میں پیاز کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔
کراچی میں 200 سے 250 روپے فی کلو بکنے والی پیاز اب 100 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
لاہور میں پیاز 80 سے 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں ایک کلو پیاز 120 روپے اور سکھر میں 130روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت میں 500 سے600 روپے تک کمی دیکھی گئی جبکہ لاہور ڈویژن میں10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، فیصل آباد ڈویژن میں 830 روپے اور گجرات ڈویژن میں 850 روپے میں دستیاب ہے۔
آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد دوسری جانب چاول پر بھی 50 روپے فی کلو تک کمی دیکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 