
پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
پیٹرول کی قیمت میں کمی کے حوالے سے عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.5 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
تاہم آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سمری بھیجی جائے گی، حکومت 31 مئی کو پیٹرولیم کی قیمتوں میں نظر ثانی کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے، جس کا اطلاق یکم جون 2024 سے مہینے کے پہلے پندرہ دن تک ہوگا۔
یاد رہے 15 مئی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News