Advertisement
Advertisement
Advertisement

سولر پینل لگوانے کے خواہشمندوں کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

Now Reading:

سولر پینل لگوانے کے خواہشمندوں کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی
سولرپینل پرسیلز ٹیکس کی شرح 18 سے کم کر کے 10 فیصدکردی گئی۔ایوان نے متعدد مالی تجاویز کی منظوری کے ساتھ ساتھ سولر پینلز پر سیلز ٹیکس کی شرح کو 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

سولر پینل / فوٹو

سولر پینل لگوانے کے خواہشمندوں کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے “عزم استحکام وژن” کو ملک کی ضرورت قرار دیتے ہوئے وزیراعظم آفس کے اعلامیے کی توثیق کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں۔ ہمیں اپنی لڑائیوں کی بجائے اس آپریشن کو سپورٹ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پردہشت گردوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، عزم استحکام کے تمام پہلوؤں پرمشتمل ایک قومی وژن ہے۔ قومی وژن میں سیاسی سفارتی اور دیگر پہلو بھی ہوں گے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کثیر جہتی، سیکورٹی اداروں کے تعاون اور پورے ریاستی نظام کا مجموعی قومی وژن ہے، کسی نئے آپریشن کی بجائے پہلے سے جاری انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاں تیز کی جائیں گی، بڑے پیمانے پر مسلح آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وژن عزم استحکام کے تحت ایسے کسی آپریشن کی شروعات محض غلط فہمی ہے۔ عزم استحکام کا مقصد دہشت گردوں کی باقیات، پرتشدد انتہا پسندی کو فیصلہ کن طور پر جڑ سے اکھاڑنا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عام آدمی کی قابلِ تجدید شمسی توانائی تک رسائی یقینی بنانی ہے، اس کے لئے سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی، کم لاگت قابل تجدید شمسی توانائی ہر شہری تک پہنچائیں گے، معیشت مثبت سمت پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ملک معاشی استحکام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعت کو ترقی دے کر برآمدات بڑھائیں گے، اشرافیہ اور ملکی وسائل کا استحصال کرنے والوں کی مراعات ختم کی جائیں گی، عام آدمی کا معاشی تحفظ اور یکساں ترقی کے مواقع دینا ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر