Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
سوزوکی آلٹو

سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

سوزوکی موٹر کارپوریشن کی جانب سے آلٹو ہیچ بیک گاڑی کا وزن 15 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوزوکی موٹر کارپوریشن اگلے 10 سال کے عرصے میں آلٹو گاڑی کا وزن 15 فیصد کم کرے گی جس کا مقصد گاڑی کی توانائی کے استعمال کو کم سے کم رکھنا ہے۔

آلٹو گاڑی کا وزن 680 کلوگرام ہے جو وقت کے ساتھ تبدیلی کے بعد 100 کلوگرام کم ہو جائے گا اور اس تبدیلی سے نہ صرف گاڑی کی فیول ایوریج بہتر ہوگی بلکہ اس کی لاگت میں بھی کمی ہوگی۔

اس حوالے سے سوزوکی کی آٹوموٹیو ٹیکنالوجی کے ایک ایگزیکٹیو انچارج تاتسویا ماتسوشیتا نے کہا ہے کہ اگر کوئی گاڑی بھاری ہے تو ہمیں لمبی رینج اور اچھی کارکردگی حاصل کرنے کے لیے بیٹری اور موٹر کو بھی بڑا کرنا پڑتا ہے۔

Advertisement

ایگزیکٹیو انچارج کا کہنا ہے کہ چھوٹی موٹریں اور بیٹریاں ممکنہ طور پر سوزوکی کو اپنے ماڈلز کی قیمت کم کرنے میں مدد کریں گی۔

سوزوکی کارپوریشن کے مطابق گاڑی کے وزن میں 200 کلوگرام کی کمی مینوفیکچرنگ مرحلے پر توانائی کی کھپت میں 20 فیصد اور استعمال کے دوران 6 فیصد تک کمی کر سکتی ہے۔

سوزوکی کارپوریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ سافٹ ویئر اور ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹ ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر