
چھوٹے اور متوسط کاروباروں کیلئے اچھی خبر
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹی بلز نیلامی میں حکومت نے 321 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت نے 3 ماہ کے دوران 52 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے ہیں، تین ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1.48 فیصد کم ہوکر 17.49 فیصد رہی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت نے 6 ماہ کے دوران 144 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے ہیں، چھ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1.01 فیصد سے کم ہوکر 17.74 فیصد رہی۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ حکومت نے 12 ماہ کے دوران 125 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے ہیں، بارہ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 74 بیسسز پوائنٹس کم ہوکر 16.99 فیصد رہی۔
اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کٹ آف ایلڈ میں کمی ستمبر کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کے لیے مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی توقعات کو نمایاں کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News