Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرین انرجی پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیاں حقیقت بن چکی ہیں، رانا تنویر حسین

Now Reading:

گرین انرجی پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیاں حقیقت بن چکی ہیں، رانا تنویر حسین
وفاقی وزیر

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ گرین انرجی پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیاں حقیقت بن چکی ہیں۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی جس میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ اے ڈی ایم پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

  رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مکمل تعاون فراہم کرے گی، گرین انرجی پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیاں حقیقت بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل دیگر گاڑیوں کے مقابلے سستی ہیں، الیکٹرک گاڑیوں کی وجہ سے ایندھن کی بچت ہوگی۔

Advertisement

اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں چارجنگ نیٹ ورک اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع ہو جائے گی، الیکٹرک گاڑی ایک چارج سے 300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر