شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان، وزیر اعظم کی ایف بی آر کو تاجروں سے بات چیت کی ہدایت
تاجر دوست اسکیم پر تاجروں کی جانب سے 28 اگست کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کو تاجروں سے بات چیت کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے تاجر نمائندوں کو بات چیت کے لیے آج مدعو کر لیا ہے۔
ایف بی آر اور تاجر عہدیداروں کے درمیان مذاکرات آج سہہ پہر ہوں گے۔
کوآرڈینیٹر برائے تاجر دوست اسکیم نعیم میر کا کہنا ہے وزیراعظم کا حکم ہے کہ ہر سطح پر تاجروں سے مشاورت کی جائے، چیئرمین ایف بی آر تاجر نمائندوں سے مسائل پر بات چیت کریں گے۔
نعیم میر کا کہنا ہے کہ نئے ترمیمی ایس آر او جاری کرنے سے قبل تاجر تنظمیوں کے ساتھ مشاورت ہوگی۔ تاجر دوست اسکیم پر تمام اعتراضات دور ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاجر نمائندے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات کی میز پر آکر اپنا مقدمہ پیش کریں، ہر قابل عمل تجویز کو ویلکم کیا جائے گا۔
نعیم میر نے کہا کہ بے مقصد ہڑتال سے تاجروں اورپاکستان کا کیا فائدہ ہوگا؟ ریاست ہر بات سننے کو تیار ہے تو ہڑتال کا جواز پیش کریں ؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
