
رواں مالی سال جولائی میں کاروں اور موبائل فون کی درآمد میں کمی
رواں مالی سال جولائی میں کاروں اور موبائل فون کی درآمد میں کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروں کی درآمد میں جون 2024 کے مقابلے میں جولائی 2024 میں 66 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی۔
جولائی 2024 میں 9 ارب 54 کروڑ روپے سے زیادہ کی کاریں درآمد ہوئیں جبکہ جون 2024 میں کاروں کی درآمد 28 ارب روپے سے زیادہ کی تھی۔
گزشتہ مالی سال جولائی میں 19 ارب 84 کروڑ روپے کی کاریں درآمد کی گئی تھیں۔
اسی طرح رواں مالی سال جولائی میں 17 ارب 95 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ ماہ جون میں 77 ارب روپے سے زیادہ کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے ۔
جولائی 2023 میں 19 ارب روپے سے زیادہ کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News