اسلامک بینکنگ کے نام پر عوام سے فراڈ کا انکشاف
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں اسلامک بینکنگ کے نام پر عوام سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں اسلامک بینکنگ کے نام پر عوام سے فراڈ کرنے کا انکشاف ہوا۔
قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ اسلامی بینکاری میں قرض لینے پر 25 سے 30 فیصد شرح سود لیا جاتا ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کنونشنل بینکاری 20 فیصد شرح سود چارج کرتی ہے جب کہ میرے پاس کئی کیسز آئے ہیں جن میں اسلامی بینکاری میں شرح سود زیادہ ہونے کی شکایت آئی ہیں۔
کمیٹی نے اسٹیٹ بینک سے اسلامی بینکاری پر بریفنگ طلب کرلی ہے جب کہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اسلامی بینکاری کے حوالے سے مروجہ طریقہ کار کے حوالے سے بھی بتایا جائے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ بینکنگ کے شعبے میں روایتی بینکوں کا حصہ 75 فیصد اور اسلامی بینکاری کا 25 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
