
ایک سال کے دوران آئی پی پیز کو 979 ارب سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں، پاور ڈویژن
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران آئی پی پیز کو 979 ارب سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔
قومی اجلاس کے دوران پاور ڈویژن کی جانب سے جولائی 2023 سے جون 2024 تک آئی پی پیز کو کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگی کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔
گزشتہ ایک سال کے دوران کل 33 آئی پی پیز کو 979 ارب 29 کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔
مقامی اور درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے 8 آئی پی پیز کو کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 718 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔
مقامی اور ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے والے 11 آئی پی پیز کو کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں کل 72 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔
ہائیڈل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والے 3 آئی پی پیز کو 106 ارب روپے سے زائد کیپیسٹی پیمنٹ کی مد میں ادائیگیاں کی گئیں۔
فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنیوالے 11 آئی پی پیز کو کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 81 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News