
عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتیں، سونے کی درآمدات میں بڑی کمی ہوگئی
کراچی: عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کے باعث سونے کی درآمدات میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق سونے کی درآمدات میں سالانہ 41.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ اگست میں پاکستانی امپورٹرز نے صرف 22 کلو سونا درآمد کیا جس کا بل 17 لاکھ 42 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ مالی سال اگست میں 47 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا جس کا بل 29 لاکھ 85 ہزار ڈالر تھا۔
جولائی کی نسبت اگست میں سونا 10 کلو کم درآمد کیا گیا جس کا درآمدی بل 21 لاکھ 96 ہزارڈالر سے زائد تھا، پاکستانی امپورٹرز نے اگست میں مسلسل دوسرے ماہ سونا درآمد کیا ہے۔
گزشتہ مالی سال چوتھی سہہ ماہی میں سونے کی درآمد پر پابندی عائد تھی جب کہ اپریل، مئی اور جون کے درمیان سونے کی درآمدات صفر ریکارڈ کی گئیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال پہلے 2 ماہ میں سونے کی درآمدات میں 20.78 فیصد کمی ہوئی، جولائی اور اگست کے دوران 54 کلو سونا درآمد کیا گیا۔
سرکاری دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2 ماہ میں سونے کا درآمدی بل 39 لاکھ 38 ہزار ڈالر تھا جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 77 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News