Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک کے تحت 25.17 ارب ڈالر لاگت کے 38 منصوبے مکمل

Now Reading:

سی پیک کے تحت 25.17 ارب ڈالر لاگت کے 38 منصوبے مکمل
سی پیک کے تحت 25.17 ارب ڈالر لاگت کے 38 منصوبے مکمل

سی پیک کے تحت 25.17 ارب ڈالر لاگت کے 38 منصوبے مکمل

سی پیک کے تحت 25.17 ارب ڈالر لاگت کے 38 منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سی پیک کے مکمل، جاری اور پائپ لائن منصوبوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں جس کے مطابق 18 ارب ڈالر لاگت کے انرجی کے 17 منصوبوں کی تکمیل ہوگئی ہے۔

سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سی پیک کے تحت 6.54 ارب ڈالر کے انفراسٹرکچر کے 7 منصوبے مکمل ہوگئے جب کہ گوادر میں 56 کروڑ ڈالر لاگت کے 5 منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق سماجی اقتصادی ترقی کے 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے 9 منصوبے مکمل کرلیے گئے، سی پیک فیز ون کے تحت 2.45 ارب ڈالر کے 24 منصوبے جاری ہیں جب کہ 71 کروڑ ڈالر کے 5 انفراسٹرکچر اور گوادر میں 1.19 ارب ڈالر کے 5 منصوبے جاری ہیں۔

سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سماجی اقتصادی ترقی کے 13 کروڑ ڈالر لاگت کے 8 منصوبے جاری ہیں، سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے 42 کروڑ ڈالر لاگت کے 4 منصوبے جاری ہیں۔

Advertisement

سرکاری دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ سی پیک کے فیز ون کے تحت 26 منصوبے پائپ لائن میں ہیں، پائپ لائن میں ان 26 منصوبوں کی لاگت 26.75 ارب ڈالر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر