ایران کا اسرائیل پر حملہ، خام تیل کی قیمت میں اضافہ
ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ایران کے اسرائیل پر حملے سے مشرق وسطیٰ میں وسیع تر تنازعے کا خدشہ پیدا ہو گیا جس سے تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔
خطے میں اس حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے جس بعد اب اس کی قیمت 73 اعشاریہ 56 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ایران دنیا کا ساتواں سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے اور پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا تیسرا سب سے بڑا رکن ہے۔
تاجروں نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی سے آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی اور تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔
تیل کی عالمی تجارت کے لیے عمان اور ایران کے درمیان واقع بحری راستہ انتہائی اہم ہے۔ 20 فیصد تیل کی عالمی رسد اسی راستے سے گزرتی ہے۔
اوپیک کے دیگر رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور عراق بھی اپنا زیادہ تر تیل آبنائے ہرمز کے راستے برآمد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
