
او جی ڈی سی ایل نے سنجھورو بلاک کے کنویں بلوچ-2 سے پیداوار کا آغاز کردیا
آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ( او جی ڈی سی ایل) نے سنجھورو بلاک کے کنویں بلوچ-2 سے پیداوار کا آغاز کردیا۔
آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ( او جی ڈی سی ایل) نے سنجھورو بلاک کے کنویں بلوچ-2 سے پیداوار کی آغاز سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا۔
خط میں بتایا گیا کہ کنویں سے یومیہ 350 بیرل تیل حاصل ہورہا ہے اور 50 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس بھی پیدا ہو رہی ہے۔
کنواں سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع ہے،جسے 3 ہزار 920 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا تھا۔ پیداوار کو سنجھورو پروسیسنگ پلانٹ سے منسلک کیا گیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے خط میں لکھا کہ گیس کو سوئی سدرن نیٹ ورک میں داخل کیا جا رہا ہے۔
خط میں بتایا گیا کہ کنواں 76 فیصد او جی ڈی سی ایل، 19 فیصد اورئینٹ پیٹرولیم اور 5 فیصد گورنمنٹ ہولڈنگ کی ملکیت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News