Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ٹی کی برآمدات میں 33.54 فیصد اضافہ ریکارڈ

Now Reading:

آئی ٹی کی برآمدات میں 33.54 فیصد اضافہ ریکارڈ
آئی ٹی کی برآمدات میں 33.54 فیصد اضافہ ریکارڈ

آئی ٹی کی برآمدات میں 33.54 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: مالی سال کے پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی کی برآمدات میں 33.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مالی سال کے پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کے دوران آئی ٹی کی برآمدات 33.54 فیصد اضافے کے ساتھ 876 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں ہیں جب کہ گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی کی برآمدات 656 ملین ڈالرز تھیں۔

ستمبر 2024 میں آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات میں 292 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا، آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ سال ستمبر کے مہینے کے مقابلے میں 41.7 فی صد کا اضافہ ریکارڈ ہوا جب کہ گذشتہ مالی سال ستمبر میں آئی ٹی برآمدات 206 ملین ڈالرز تھیں۔

وزیر مملکت شزہ فاطمہ کہتی ہیں کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، حکومت کے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اقدامات کی بدولت ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شزہ فاطمہ نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے اقدامات لئے جارہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی انڈسٹری آئی ٹی کی برآمدات میں اضافہ کے لیے کوشاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر