کوئی منی بجٹ نہیں آ رہا، 12 ہزار 970 ارب روپے ہدف پورا کیا جائے گا، وزیر خزانہ
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکہ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس 21 سے 26 اکتوبر تک امریکہ میں شیڈول ہیں جن میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ اور اسٹیٹ بینک سربراہان شریک ہوں گے۔
پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب معاشی ٹیم کے ہمراہ دورہ امریکہ پر جائیں گے۔ معاشی ٹیم عالمی مالیاتی اداروں کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کرے گی۔
وزارت خزانہ نے متعلقہ وزارتوں/ڈویژنز سے تازہ پیشرفت جائزہ رپورٹس حاصل کر لیں۔معاشی ٹیم آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ابتدائی جائزہ رپورٹس شیئر کرے گی۔
دورہ امریکہ میں دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں ہوں گی۔معاشی ٹیم کی سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف سے بھی ملاقات ہوگی۔
پاکستانی معاشی ٹیم نئے قرض پروگرام کے بعد ملکی معاشی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
