
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس ہوا جس میں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر مشاورت کی گئی۔
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کی تجویز زیر غور آئی ۔
ورچوئل اجلاس میں ممبر آئی آر پالیسی حامد عتیق سرور ،ممبر آئی آر آپریشنز میر بادشاہ وزیر اور چیف ریونیو آفیسر شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا سرکلر جاری کردیا۔
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔
ایف بی آر نے تاجروں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست پر گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News