
مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے بری خبر
کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز نے فی لیٹر پیٹرول پر 17 روپے لیٹر کا بڑا مارجن مانگ لیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز نے پیٹرول اور ڈیزل پر 8 روپے 36 پیسے کا اضافہ مانگا ہے جب کہ ڈیلرز اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر 8 روپے 64 پیسے مارجن لے رہے ہیں۔
ڈیلرز نے حکومت سے ایک دم مارجن میں سو فیصد سے اضافے مانگ لیا ہے جب کہ اس حوالے سے ڈیلرز نے چیئرمین اوگرا کو ہنگامی خط لکھ دیا ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے حالیہ اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں، اوگرا کی جانب سے مجوزہ مارجن کیلکولیشن کو تسلیم نہیں کرتے۔
ڈیلرز نے کہا کہ اوگرا نے او ایم سی کے نئے مارجن میں 1 روپے 40 پیسے جب کہ ڈیلرز کے مارجن میں 1 روپے 35 پیسے کا اضافہ تجویز کیا ہے۔
ڈیلرز نے واضح اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ 17 روہے اضافے میں ڈیجیٹلائزیشن شامل نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News