
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں محصولات بڑھانے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ملاقات کی۔
ایف بی آر کے مطابق ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے چلنے والے منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کو ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے بارے میں آگاہ کیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹرانسفارمیشن پلان کا مقصد ایف بی آر کو متحرک، جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اصلاحات کا مقصد محصولات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا اور ٹیکس کمپلائنس کو یقینی بنانا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں محصولات بڑھانے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News