
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آج آخری تاریخ؛ توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: آج 14 اکتوبر بروز پیر کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے اور ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ دینے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک کی توسیع تھی، ایف بی آر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کرے گا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی اور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے مطالبے پر توسیع کی گئی تھی۔
قبل ازیں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے، انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد گزشتہ سال سے دگنی ہو چکی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، نان فائلر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز نومبر سے شروع ہوگا۔
چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ نان فائلر کا پورا ڈیٹا موجود ہے، وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت ہے کہ ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News