
ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات سمیت بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد: ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات سمیت بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات سمیت بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے تین ماہ میں ترسیلات میں 38.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا جب کہ تین ماہ میں برآمدات میں 7.8 فیصد اور درآمدات میں 15.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری میں پہلے تین ماہ میں 48.2 فیصد کا اضافہ ہوا، مجموعی مالی ذخائر میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا اور مرکزی بینک کے مالی ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بھی تین روپے تک بہتری آئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 92.1 فیصد کی کمی ہوئی جب کہ جولائی تا ستمبر ایف بی آر محصولات میں 25.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ نان ٹیکس آمدنی میں تین ماہ میں 20.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، تین ماہ میں مالی خسارے میں 4.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح 29 فیصد سے کم ہوکر 9.2 فیصد پر آگئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں دو ماہ میں 0.19 فیصد کی کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News