
پی آئی اے کی نجکاری کے لئے تاحال صرف ایک بولی موصول
کراچی: پی آئی اے کی نجکاری کیلئے تاحال صرف ایک بولی موصول ہوئی ہے۔
پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی لگانے کا مرحلہ جاری ہے لیکن بڈنگ کے موجودہ مرحلے میں تاحال بلیو ورلڈ کنسورشیم نے حصہ لیا ہے۔
بڈنگ کے مرحلے کے لئے شام ساڑھے چھ بجے تک کا وقت مقرر ہے، نجکاری کمیشن شام میں ساڑھے 6 بجے ہی بڈنگ کھولے گا جب کہ نجکاری کمیشن نے ابتدائی طور پر 6 بولی دہندگان کو اہل قرار دیا تھا۔
مزید 5 کنسورشیم پی آئی اے کی نجکاری عمل کا مزید حصہ نہیں بنے تھے۔ ایئر بلیو لمیٹڈ اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ شارٹ لسٹ کنسورشیم میں شامل تھے۔
علاوہ ازیں فلائی جناح، وائی بی ہولڈنگز پرائیویٹ، پاک ایتھنول پرائیویٹ بھی فہرست میں شامل تھے، پی آئی اے کے حصص کے سرمائے کا 51 فیصد سے 100 فیصد حصہ فروخت ہوگا۔
واضح رہے کہ قومی فضائی کمپنی پی آئی اے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جس کے سرمائے کا تقریبا 96 فیصد حصہ حکومت پاکستان کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News