Advertisement
Advertisement
Advertisement

آذربائیجان کے مختلف سرکاری اداروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی

Now Reading:

آذربائیجان کے مختلف سرکاری اداروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی
آذربائیجان کے مختلف سرکاری اداروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی

آذربائیجان کے مختلف سرکاری اداروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی

اسلام آباد: آذربائیجان میں پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ مختلف سرکاری اداروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے آذربائیجان میں پاکستانی سفیر سے وڈیو لنک پر اجلاس کیا جب کہ آذربائیجان کے حالیہ دورے کی روشنی میں سرمایہ کاری کے امور پر غوروخوض اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین سے فالو اپ امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ وڈیو لنک اجلاس میں مواصلات و نجکاری کے وفاقی سیکرٹری صاحبان نے بھی شرکت کی اور اپنے محکموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو مختلف ا مور پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بریفنگ میں وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ آذربائیجان کے مختلف سرکاری ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری اور اداروں کی نجکاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ آذربائیجان سے مواصلات کے شعبے میں دو موٹرویز ایم 6 اور ایم 9 میں سرمایہ کاری بھی زیر غور ہے۔

عبدالعلیم خان نے گفتگو میں کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے پاکستان میں سفیروں کے ساتھ جلد علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کروں گا، پاکستانی سفارت خانہ دسمبر کے جوائنٹ کمیشن کے اجلاس سے پہلے اپنا ہوم ورک مکمل کرے۔

بریفنگ میں انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ آذربائیجان سے سرمایہ کاری کے لئے ’’جی ٹو جی‘‘ طریقہ کار پر سرمایہ کاری اور دو طرفہ سرگرمیاں ہوں گی۔

عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات کے تینوں شعبوں میں مربوط اقدامات کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، تجارتی امور پرسینٹرل ایشیاء پاکستان کے لئے مشرقی یورپ تک گیٹ وے ثابت ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ باکو، آذربائیجان میں رواں ماہ ہونے والی کوپ 29 میں پاکستان کی نمائندگی نمایاں رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر