کیا بجلی سستی ہونے جارہی ہے؟
ملک میں ایک ماہ کے لیے بجلی ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی(سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 26 نومبر کو سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے نے درخواست میں موقف اپنایا کہ اکتوبر میں 9 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، فی یونٹ بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 9 روپے 26 پیسے رہی جبکہ اکتوبر میں فی یونٹ فیول کی لاگت کا تخمینہ 10 روپے 27 پیسے تھا۔
کے الیکٹرک کے صارفین پر اس درخواست کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
