
اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سینٹرل بینک کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمی ہوئی اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12.08 ارب ڈالر سے کم ہوکر 11.85 ارب ڈالر پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.30 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.51 ارب ڈالر پر آگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ سینٹرل بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں مجموعی طور پر 26.10 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ ملکی مجموعی ذخائر 16.63 ارب ڈالر سے کم ہوکر 16.37 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News