دنیاکی دوسری بڑی معیشت کےطور پر چین سے بہت کچھ سیکھناہوگا، وزیرخزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آرہی ہے۔
قرض کے معاملات پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ قابل کاروبار اداروں کو دیوالیہ ہونے سے پہلے بچایا جائے۔
محمد اورنگزیب نے نجی شعبے کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ معیشت کی قیادت کرے، حکومت سہولت کار کا کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرضوں کی فراہمی کے لیے مؤثر اور پائیدار نظام ضروری ہے۔ مشکلات کا شکار اداروں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ مالیاتی مسائل کا حل منظم اور دیرپا ہونا چاہیے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
