بجلی اور گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات
وفاقی ادارہ شماریات نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگی اشیائے خورونوش کی شرح ایوان میں پیش کر دیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران چینی کی قیمت میں 53.5 فیصد اور پام آئل کی قیمت میں 61 فیصد اضافہ ہوا۔
سویا بین آئل،گندم اور خام تیل کی قیمتیں گزشتہ پانچ سال میں 35 فیصد بڑھیں۔ آئی ایم ایف استحکام پروگرام کے تحت بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی وجہ بنا ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے نومبر 2023 میں گیس کے ٹیرف میں 520 فیصد اور فروری 2024 میں 319 فیصد اضافہ کیا گیا۔
نومبر 2023 میں بجلی کے چارجز میں 35 اور فروری 2024 میں 75 فیصد اضافہ کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے مہنگائی میں مجموعی اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
