
اسلام آباد: ورلڈ بینک نے رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی۔
ورلڈ بینک نے عالمی اقتصادی امکانات رپورٹ 2025 جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان میں اس سال جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے۔
عالمی بینک نے جون 2024 کے مقابلے 0.5 فیصد بہتری ظاہر کردی جب کہ آئی ایم ایف 3 فیصد اور حکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا جب کہ پاکستان میں خطے کے مقابلے سب سے کم شرح نمو رہنے کی پیش گوئی ہے۔
بھارت 6.7 فیصد، بھوٹان 7.2 فیصد، مالدیپ میں 4.7 فیصد گروتھ کا امکان ہے جب کہ نیپال 5.1 فیصد، بنگلہ دیش 4.1 فیصد اور سری لنکا میں 3.5 فیصد گروتھ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News