
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے۔
مشیر برائے وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10.8 فیصد ہوگئی جب کہ رواں مالی سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 10.6 فیصد تھا،مشیر وزیر خزانہ
خرم شہزاد نے کہاکہ پہلی ششماہی میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 4 سال کی بلند ترین ہے، ششماہی کا 6009 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بھی 94 فیصد تک پورا کرلیا ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق آئی ایم ایف بھی ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں پیش رفت پر مطمئن ہے، سالانہ ہدف پورا کرنے کے لئے اضافی ٹیکس اقدامات کی فوری ضرورت نہیں۔
حکام نے بتایا کہ جولائی تا دسمبر 5 ہزار 624 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، دسمبر میں ٹیکس وصولی 1328 ارب رہی، دسمبر کا 1373 ارب کے ہدف کا 97 فیصد بنتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پہلی ششماہی میں گذشتہ سال کے مقابلے 26 اور دسمبر میں 35 فیصد زیادہ ٹیکس جمع ہوا جب کہ پہلی ششماہی کے ہدف میں 385 ارب شارٹ فال کے باوجود ٹیکس ریونیو میں نمایاں بہتری آئی۔
ایف بی آر حکام نے مزید بتایا کہ رواں سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے ہے، سالانہ ہدف پورے کرنے کے لیے منی بجٹ یا اضافی اقدامات نہیں لینا پڑیں گے جب کہ جنوری تا جون 7346 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرکے شارٹ فال پورا کیا جائے گا۔
ایف بی آر کا کہنا تھا کہ جولائی تا دسمبر 70 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز بھی جاری کئے گئے، 6 ماہ کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 2827 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا جب کہ جولائی تا دسمبر سیلز ٹیکس وصولی 2105 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ پہلی ششماہی میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 617.3 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 346.6 ارب روہے کی وصولی کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News