بجلی صارفین کو ایک سال میں بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان
اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک سال میں بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بلوں کی اقساط کے لئے کنزیومر سروس مینوئل میں ترامیم کی اور قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی ہے۔
دستاویز کے مطابق نیپرا کی جانب سے کنزیومر سروس مینوئل میں ترامیم کے لیے 7 روز میں آرا طلب کرلی گئی ہیں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو بلوں کی قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہو گی۔
یاد رہے کہ نیپرا نے جون 2024 میں کنزیومر سروس مینوئل 2021 میں ترامیم کر دی تھی، تاہم اس وقت ایک سال میں صرف ایک مرتبہ ہی بجلی کے بلوں کی قسطیں کرنے کی اجازت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
