Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 نئے معاہدے، تجارتی تعاون میں وسعت

Now Reading:

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 نئے معاہدے، تجارتی تعاون میں وسعت
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 نئے معاہدے، تجارتی تعاون میں وسعت

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 نئے معاہدے، تجارتی تعاون میں وسعت

اسلام آباد: تجارتی تعاون میں وسعت دیتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 نئے معاہدے ہوگئے۔

وزیر تجارت جام کمال خان اور ترک وزیر تجارت عمر بولات کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس دوران دونوں ممالک نے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کا دوسرا گھر ہے جب کہ ترک وزیر تجارت نے کہا کہ صدر اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی تعلقات سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملا۔

پاکستان اور ترکیہ نے ترجیحی تجارتی معاہدہ (PTA) کو مؤثر بنانے پر غور کیا، ڈی-8 ترجیحی تجارتی معاہدے کی بحالی اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر بولات نے بتایا کہ ترکیہ کی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں جب کہ پاکستانی مصنوعات کی ترکیہ میں نمائش کے لیے ’’میڈ ان پاکستان‘‘ ایکسپو کی تجویز دی گئی۔

Advertisement

ترکیہ پاکستانی باسمتی چاول کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گا، پاکستان نے ترکیہ کو اپریل میں ہونے والی ہیلتھ کیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی۔

دفاعی تعاون میں اضافہ جب کہ ترکیہ اور پاکستان مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر متفق ہیں۔لاہور میں 26-28 فروری کو فوڈ ٹیک ایکسپو، پاکستان-ترکیہ تجارتی تعاون کا نیا موقع ہے۔

استنبول میں ترکیہ کی فیشن اور فرنیچر نمائشیں یورپی منڈیوں کی جگہ لے رہی ہیں جب کہ پاکستان اور ترکیہ نے تجارتی، اقتصادی اور دفاعی تعاون مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر