Advertisement
Advertisement
Advertisement

آر ٹی او 1 نے 110 فیصد ماہانہ ہدف عبور کرلیا؛ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی میں نمایاں اضافہ

Now Reading:

آر ٹی او 1 نے 110 فیصد ماہانہ ہدف عبور کرلیا؛ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی میں نمایاں اضافہ
آر ٹی او 1 نے 110 فیصد ماہانہ ہدف عبور کرلیا؛ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی میں نمایاں اضافہ

آر ٹی او 1 نے 110 فیصد ماہانہ ہدف عبور کرلیا؛ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی میں نمایاں اضافہ

کراچی: ریجنل ٹیکس آفس 1 نے ایف بی آر کی جانب سے جنوری کے لیے دیے گئے ماہانہ ہدف کو 110 فیصد تک عبور کرلیا ہے۔

آر ٹی او 1 کو جنوری کے مہینے میں ٹیکس وصولی کے ذریعے 26 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف دیا گیا تھا جب کہ ریجنل آفس نے 28.6 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی ہے جو کہ دیے گئے 100 فیصد ماہانہ ہدف سے 10 فیصد زیادہ ہے۔

کسی ریجنل آفس سے ماہانہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصولی ایف بی آر کے لیے نہایت خوش آئند بات ہے بالخصوص جب ملکی مالی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دیے گیا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں تمام تر توجہ مرکوز کی گئی ہو۔

ریجنل ٹیکس آفس 1 نے ڈومیسٹک ٹیکس وصولی کا حصہ بڑھانے اور ٹیکس قوانین کے نفاذ کے لیے بہتر حکمت عملی ترتیب دی ہے جس کے تحت ٹیکس چوری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسٹاک کے معائنے اور پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیوں کے دوران جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔

اس حکمت عملی کے تحت رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی میں واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔ اس ضمن میں دسمبر اور جنوری کے مہینے کے دوران 1 ارب روپے سے بھی زائد ٹیکس وصول کیا گیا ہے جو کہ اس سے قبل 300 اور 400 ملین روپے تک وصول ہوتا تھا۔

Advertisement

اسی حکمت عملی کو جاری رکھتے ہوئے فروری اور مارچ کے دوران 3 سے 4 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

چیف کمشنر آر ٹی او 1 ڈاکٹر فہیم محمد نے اپنے افسران اور اسٹاف کی ٹیکس ہدف کی تاریخی وصولی اور تاجر برادری میں پی او ایس قوانین کے بارے میں آگاہی دینے پر سراہتے ہوئے مبارکباد دی۔

انہوں نے تاجروں سے کہا ہے کہ وہ ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک کی بہتری اور ٹیکس فراڈ سے دور رہنے کے لیے اپنے حصے کا ٹیکس از خود ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر