
کپاس کی بروقت کاشت سے پیداوار میں نمایاں اضافے کا امکان
اسلام آباد: ای پی بی ڈی نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ اور زیادہ منافع کے لیے کپاس کی کاشت 15 اپریل تک مکمل کرنے کی تجویز دے دی۔
معاشی تحقیقاتی ادارے اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ (ای پی بی ڈی) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق کپاس کی فصل کو موسمیاتی اثرات اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جلد بوائی انتہائی ضروری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 اپریل تک بوائی مکمل کرنے سے پیداوار میں 14 سے 35 فیصد تک اضافہ ممکن ہے جب کہ دیر سے کاشت کی صورت میں گلابی سنڈی کے حملے اور دیگر ماحولیاتی خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کپاس کی دیر سے بوائی کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات شدید ہو سکتے ہیں جو فصل کی پیداوار کو متاثر کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس اگر بوائی وقت پر مکمل کر لی جائے تو فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے اور کسان ڈیڑھ لاکھ روپے تک کا اضافی منافع حاصل کرسکتا ہے۔
ای پی بی ڈی کی رپورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے کپاس کی بروقت کاشت کے لیے 25 ہزار روپے کی امداد کو ایک مثبت اقدام قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کپاس کی بہتر پیداوار نہ صرف معیشت کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی بلکہ اس سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے اور غربت میں کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News