ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تیزی، ملبوسات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ
پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، جہاں ملبوسات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس میں ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی ملبوسات کی برآمدات 6.2 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، جسے مزید مستحکم کرنے کے لیے ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے تاہم اس شعبے میں مزید بہتری کے لیے برازیل کے تجربات سے سیکھنا ہوگا۔
ماہرین کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، معیاری بیجوں کے استعمال اور میکانائزڈ فارمنگ کے ذریعے کپاس کی پیداوار میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
حکومت نے برآمدات میں مزید بہتری کے لیے قلیل، درمیانی اور طویل مدتی ورک پلان تیار کرلیا ہے جب کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (MSME) کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
وزیر تجارت نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں مسابقت برقرار رکھنے کے لیے پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ضروری ہے۔ قومی معیشت کے استحکام کے لیے برآمدات میں مزید اضافہ ناگزیر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
