اوگرا کا انوکھا کارنامہ؛ عید کے روز ایل پی جی مہنگی کردی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عید کے روز مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کر دی۔
ماہ اپریل کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 6 روپے 40 پیسے مہنگا کردیا گیا اور فی کلو قیمت 54 پیسے بڑھا دی گئی۔
ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 930 روپے 71 پیسے مقرر کردیے گئے ہیں۔
مارچ کے لئے ایل پی جی گھریلو سیلنڈر 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے تھی۔
بعدازاں اوگرا نے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
