Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، صنعتی پیداوار کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

Now Reading:

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، صنعتی پیداوار کی مانیٹرنگ کا فیصلہ
ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، صنعتی پیداوار کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، صنعتی پیداوار کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ملک بھر میں اشیاء کی پیداوار کی ویڈیو نگرانی کی جائے گی تاکہ پیداوار کے عمل کی نگرانی اور ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل آئی سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا جو سینٹرل کنٹرول یونٹ کے ذریعے ایف بی آر کو رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے پیداوار کے ریکارڈ کا تجزیہ ممکن ہوگا جس سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔

ایف بی آر نے کہا کہ مانیٹرنگ کے بغیر مال فیکٹری سے نہیں نکل سکے گا جو کہ صنعتوں میں شفافیت اور قواعد کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم ہے۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا تھا کہ کاروباری احاطے میں پروڈکشن مانیٹرنگ سامان نصب کیا جائے گا جسے لائسنس یافتہ مجاز وینڈر کے ذریعے نصب کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے مطابق یہ وینڈر اس ٹیکنالوجی کو وقتاً فوقتاً اپ گریڈ بھی کرے گا تاکہ سسٹم کی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کے تحت نگرانی کے سامان کی تنصیب کے لیے فیس چارج کرنے کا اختیار بھی ایف بی آر کے پاس ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم اقتصادی مذاکرات، 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر