چین کا پہلگام واقعے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان
اسلام آباد: چین کا پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع۔
پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے چین کا تعاون جاری ہے جب کہ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کردی ہے۔
وزارت خزانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ قرض 24 مارچ کو واپس ہونا تھا لیکن چین نے اس کی مدت میں توسیع کردی ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق چین کی جانب سے اس قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی جس سے ملک کی اقتصادی صورتحال میں استحکام آنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
