سمینٹ کی ایکسپورٹ میں 34 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ
کراچی: سمینٹ کی ایکسپورٹ میں 34 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایکسپورٹ سیکٹر سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سمینٹ کی ایکسپورٹ میں 34 فیصد کا بڑا اضافہ جب کہ سیمنٹ کی مقامی فروخت کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جنوری 2025 میں ماہ بہ ماہ 11.64 فیصد کی اضافہ کے بعد فروری 2025 میں بہتری کا تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔
پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق فروری 2025 میں صنعت کی مقامی سیمنٹ کی فروخت 3.065 ملین ٹن رہی۔
فروری 2024 میں 2.869 ملین ٹن تھی یہ نمو 6.82 فیصد کا معمولی اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ برآمدات کی ترسیلات میں 34.30 فیصد کا اضافہ ہوا ۔
فروری کی ایکسپورٹ 531,736 ٹن رہی جو فروری 2024میں 395,935 ٹن تھی، فروری 2025 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.596 ملین ٹن رہی۔
گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 3.265 ملین ٹن رہی تھی جب کہ سیمنٹ کی مجموعی فروخت 10.15 فیصد کے اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت (مقامی اور برآمدات) 30.423 ملین ٹن رہیں جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 30.560 ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 0.45 فیصد کم ہیں۔
اس مدت میں مقامی فروخت 24.5 ملین ٹن رہیں جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں 26.06 ملین ٹن تھیں جس میں 6.00فیصد کی کمی آئی ہے۔
اس مدت کے دوران برآمدات میں 31.78 فیصد کا اضافہ ہوا اور برآمدی حجم 4.495 ملین ٹن سے بڑھ کر 5.924 ملین ٹن رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
