
کراچی: عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں قیمتیں نئی تاریخی سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔
عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی زبردست دلچسپی کے باعث سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ سرمایہ کاری میں اضافے کے بعد بین الاقوامی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2250 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 17 ہزار 350 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ دس گرام سونا 2186 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 72 ہزار 76 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 25 ڈالرز کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد قیمت 3022 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ چاندی 25 روپے مہنگی ہو کر 3555 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News